منگل 3 نومبر 2026 - 14:55
قدرتِ خدا کے سامنے کوئی قدرت نہیں، کائنات کی ہر چیز حمد و تسبیح میں مصروف ہے: آیت اللہ دری نجف آبادی

حوزہ/ ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے کہا ہے کہ خداوند متعال کی قدرت مطلق اور بے مثال ہے، اس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں اور کائنات کی تمام مخلوقات اس کی حمد و تسبیح میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے اراک میں درس خارج کے دوران نہج البلاغہ کے بعض مطالب کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال اپنے لامحدود علم اور حکمت کے ذریعے تمام عوالم کی تدبیر فرماتا ہے اور کوئی طاقت اس کی قدرت کو محدود نہیں کر سکتی۔

انہوں نے قرآن کریم کی ان آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آسمانوں، زمین اور کائنات کی تمام مخلوقات خداوند متعال کی تسبیح اور حمد میں مصروف ہیں، اگرچہ انسان ان کی تسبیح کی حقیقت کو پوری طرح سمجھنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام مخلوقات اپنے وجود اور بقا میں خداوند متعال کی محتاج ہیں اور کوئی بھی اس کے فیض و عنایت سے بے نیاز نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کائنات کی نشانیوں اور خود انسان کے وجود میں موجود دلائل کے ذریعے ہدایت کا راستہ واضح کیا ہے۔ انبیائے کرام، اہل بیتؑ، قرآن کریم اور معجزاتِ الٰہی بھی حقانیت کی روشن دلیلیں ہیں۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے حمد اور شکر کے فرق کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شکر ان نعمتوں کے مقابلے میں ادا کیا جاتا ہے جو انسان کو حاصل ہوتی ہیں، جبکہ حمد کا مفہوم زیادہ وسیع ہے اور اس میں خداوند متعال کی ذاتی صفاتِ کمال کی وجہ سے اس کی ستائش شامل ہے، خواہ انسان کو کوئی نعمت حاصل ہوئی ہو یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کائنات کی تمام خوب صورتیوں، پاکیزگیوں اور بھلائیوں کا سرچشمہ خداوند متعال کی ذات ہے اور وہ ہر حال میں حمد و ستائش کا مستحق ہے۔ قرآن کریم کا آغاز بھی حمدِ الٰہی سے ہوتا ہے اور مؤمنین کی منزل کا اختتام بھی اسی حمد پر ہوتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha